عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات، عمران خان استعفٰی دیں گے یا عدم اعتماد کا سامنا کریں گے؟

07:20 PM, 31 Mar, 2022

نیا دور

عمران خان اس وقت ذہنی صدمے سے دوچار ہیں ان کو نظر آرہا ہے کہ انکے پاؤں سیاسی قبر میں لٹکے ہوئے ہیں۔ مگر وہ شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔



تماشا کرنے والوں کو خبر دی جا چکی ہے



کہ پردہ کب گرے گا کب تماشا ختم ہو گا



 



آج ہونے والے معاہدے میں سب سے زیادہ سیاسی فائدہ ایم کیو ایم کو ہوا ہے انہوں نے لانگ ٹرم سوچا اور پھونک پھونک کر قدم رکھے۔ پیپلزپارٹی نے ان کی ہر قسم کی ڈیمانڈ مان لی ہے۔ زرداری صاحب کے بارے میں مشہور ہے جب وہ وعدہ کرلیں تو پورا کرتےہیں، نادیہ نقی



 



آج پنجاب میں وزیر کافی غصے میں تھے وہ قافلے لیکر اسلام آباد روانہ ہونے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں ہم برداشت نہیں کرسکتے کہ ہمارے پیارے محترم وزیراعظم کو بین الاقوامی سازش کے تحت نکالا جائے ہم پارلیمنٹ کا گھیراؤ کریں گے، افتخار احمد

مزیدخبریں