سیاحتی مقامات میں چلنے والی ’’ یار مددگار‘‘ مہم کیا ہے؟

03:57 PM, 31 May, 2019

نیا دور
یارمددگار پروگرام سیاحتی ٹورز کو یاد گار بنانے اور پاکستان کو گرین اور کلین بنانے کے لیے ایک بہترین پراجیکٹ ہے، جو 10000 سیڈ بالز اور انوائیرمنٹ فرینڈلی بیگز کی فراہمی کا پروگرام ہے۔

 اس پروگرام کا مشن سیروسیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ پہاڑوں پر شجر کاری میں اضافہ اور اپنے ناردرن ایریاز کو پلاسٹک بیگ کے گند سے پاک رکھنا ہے۔

PLANT A TREE
SAVE YOUR ENVIRONMENT
SAY '' NO'' TO PLASTIC BAGS

شجر کاری کیلئے سیڈ بال کا استعمال:

سیڈ بال سے شجر کاری کا طریقہ بہت آسان ہے، اسے کم انچائی والے پہاڑوں مثلاً مری اور مظفرآباد جاتے ہوے، بالاکوٹ اور اس سے کچھ آگے تک، کے کے ایف روڈ پر، سوات مینگورا تک، ایبٹ آباد مانسہرہ وغیرہ پر کھائیوں اور پہاڑوں میں صرف پھینکنا ہے اور جب اس پر بارش پڑے گی تو یہ خود ہی جرمینیٹ کر جائے گا اور یہ سیڈ بال کا پیکٹ انوائیرمنٹ فرینڈلی بیگ میں عوام کو گفٹ کیا جا رہا ہے تاکہ پہاڑی علاقوں میں پلاسٹک بیگز سے اجتناب ممکن ہو سکے۔



پروگرام کے منتظمین کا کہنا ہے کہ سیڈ بال اور انوائیرمنٹ فرینڈلی بیگز کی پیکنگ کا کام آج فل اسکیل پر جاری ہے، چند روز میں گوجرانوالہ میں ان افراد اور فیملیز کے لیے دستیاب ہوں گے جو عید یا اس کے بعد سیاحت کے لیے ناردرن ایریاز یا مری اور کشمیر جا رہے ہیں۔

 

برائے رابطہ:

Contact :03026440242
Website : www.bags2pack com.

 
مزیدخبریں