جسٹس عیسیٰ ریفرنس؛ 'وکلا کو خریدنے کیلئے عمران خان نے 15 کروڑ کی آفر کی'

عمران خان، جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا منصوبہ تھا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی مدت ملازمت بڑھا دیں گے جس سے ہم خیال ججز ہی کئی سالوں تک چیف جسٹس رہیں گے۔ ایک ہی کانٹا رہ جائے گا جسے ہٹانے کے لیے ریفرنس لایا گیا اور وکلا کو ساتھ ملانے کے لیے 15 کروڑ کی آفر کی گئی۔

01:05 PM, 31 May, 2024

نیوز ڈیسک
Read more!

عمران خان نے سپریم کورٹ بار کے صدر کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف خریدنے کے لیے 15 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی اور ڈیمانڈ کی تھی کہ جسٹس عیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں وکلا پی ٹی آئی حکومت کو سپورٹ کریں مگر سپریم کورٹ بار نے یہ آفر ٹھکرا دی تھی۔ موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس لانے میں عمران خان کا پورا ہاتھ تھا۔ یہ کہنا ہے صحافی عمران وسیم کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں اعجاز احمد نے بتایا اڈیالہ جیل میں مختلف لوگوں کو دھمکیاں دینے پر عمران خان کے خلاف ایک نیا مقدمہ دائر کیا جا رہا ہے۔ فارمیشن کمانڈرز کے ذریعے دیا گیا پیغام عدلیہ میں ہونے والی ہلچل اور عمران خان کے رویے کا جواب ہے۔ اب عمران خان کے پیچھے کھڑی قوتیں رفتہ رفتہ ان کا ساتھ چھوڑ جائیں گی۔ یہ لڑائی بڑھے گی اور مصالحت کا کوئی راستہ نہیں بچا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور رپورٹس کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

مبشر بخاری نے کہا عمران خان، جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا منصوبہ تھا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی مدت ملازمت بڑھا دیں گے جس سے ہم خیال ججز ہی کئی سالوں تک چیف جسٹس رہیں گے۔ ایک ہی کانٹا رہ جائے گا جسے ہٹانے کے لیے ریفرنس لایا گیا اور 15 کروڑ کی آفر بھی وکلا کو اسی سلسلے میں دی گئی تھی۔

صبیح الحسنین کے مطابق نیب ترامیم کیس میں آج کی سماعت میں عمران خان کے لگ بھگ سبھی مطالبات مان لیے گئے مگر لائیو سٹریمنگ کی درخواست مسترد کر کے سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے لوگوں کو اپنے لیڈر کو دیکھنے سے محروم کر دیا۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں