میری اہلیہ نہ ہوتیں تو میرا بچاؤ ممکن نہ تھا: وزیر اعظم عمران خان

07:33 AM, 31 Oct, 2020

نیا دور

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہےکہ ان کی اہلیہ ان کی دوست اور ہمسفر ہیں اور وہ میرے ساتھ نہ ہوتیں تو ان کا بچاؤ نہیں ہو سکتا تھا۔


 ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمن جردے شیپیگل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا اور کہا کہ  صرف ایک احمق اپنی بیوی کے ساتھ ہر معاملے پر بات نہیں کرتا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ہر معاملے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں اور  حکومت اور سیاسی معاملات میں جو مشکلات پیش آتی ہیں ان پر بھی اہلیہ سےمشورہ کرتے ہیں۔  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ ان کی دوست اور ساتھی ہیں اور وہ نہ ہوتیں تو میرا بچاؤ ممکن نہیں تھا۔

مزیدخبریں