کرونا: مزید سخت اقدامات کیے جاسکتے ہیں،تیاری مکمل رکھیں: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر

09:26 AM, 31 Oct, 2020

نیا دور
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نےملک  بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں اضافےکی صورت میں مزید سخت اقدمات کیے جاسکتے ہیں جس کے لئے صوبے تیار رہیں۔

ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی صورت حال کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے اجلاس بلایا گیا جس میں تمام صوبوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔


نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تمام صوبوں کو اسپتالوں میں ضروری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانےکی ہدایات دی ہیں اور کہا کہ صوبے ہسپتالوں میں موجودہ طبی سہولیات کاجائزہ لیتے ہوئے انتظامی تیاری مکمل رکھیں۔


نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تمام صوبوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہیں۔ این سی او سی اجلاس کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومتی نمائندگان کا کہناہے کہ صلاحیت میں اضافے کے لیے فوری طور پر ضروری اقدامات کیے جائیں، کورونا کی موجودہ صورتحال میں اضافےکی صورت میں مزید سخت اقدمات کیے جاسکتے ہیں

مزیدخبریں