طالبان نے رد عمل میں بلور خاندان کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا، ن لیگ کا بھی وہی بیانیہ ہے: اعجاز شاہ

12:37 PM, 31 Oct, 2020

نیا دور
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ننکانہ صاحب میں سیرت کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ جب اے این پی نے طالبان کی مخالفت کی تو انہوں نے میاں افتخار کے بیٹے کو مار دیا اور بلور خاندان پر دہشتگردی اسے کے رد عمل میں کی گئی۔ تاہم انہوں نے غلام احمد بلور کا نام غلطی سے لیا حالانکہ طالبان کی جانب سے نشانہ بشیر احمد بلور کو بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ن لیگ کا بھی وہی بیانیہ ہے اور وہ ن لیگی جیالوں کیلئے دعا گو ہیں۔
تاہم ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

https://twitter.com/GulBukhari/status/1322492324354686978?s=09

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت کا بیانیہ آپ کے سامنے ہے،  ملک سے باہر بیٹھ کر پاک فوج کےسپہ سالار پر الزمات لگائے گئے اور قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ ساری باتیں لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے کیں گئیں۔ اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ حکومت دشمنی میں سیاسی جماعتیں حد پار کر گئی ہیں، سیاسی جماعت کے رہنما کی طرف سے آرمی چیف پر الزام تراشی کی گئی اور ایاز صادق نے ہماری فوج اور ابھی نندن سے متعلق بہت غلط بات کی ہے، پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کو بھارت چلے جانا چاہیے. اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ ایازصادق کےخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی لوگوں نے درخواستیں دیں
مزیدخبریں