ٹیوشن پڑھنے والے بچے کو شادی کے لیے اغوا کرنے والی استانی گرفتار

03:03 PM, 31 Oct, 2020

نیا دور
 لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں پولیس نے پانچویں جماعت کے طالب علم کو شادی کے لیے اغواء کرنے والی خاتون استاد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ 12سالہ مزمل کو ورغلا کر اپنے ساتھ جڑانوالہ لے گئی تھی اور اس سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔مغوی بچہ عرصہ 2سال سے لاہور میں ملزمہ کے گھر ٹیوشن پڑھنے جاتا تھا۔

ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پولیس عمر فاروق بلوچ اور انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ قمر ساجد نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کروایا۔ مغوی بچے مزمل کے والد نے تھانہ نوان کوٹ لاہور میں اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔
مزیدخبریں