Type to search

جرم خبریں قومی

لاہور میں پڑوسن نے بچے کو قتل کر کے لاش صندوق میں چھپا دی

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گذشتہ روز سے لاپتا بچے کی لاش پڑوسن کے صندوق سے برآمد کر لی گئی۔

پولیس کےمطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ کا رہائشی 10 سالہ تنزیل گذشتہ روز پڑوسن کے گھر گیا تھا جس کے بعد وہ لاپتا ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ تنزیل کے اغوا کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ میں درج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے بچے کی تلاش کا کام شروع کیا تو شک کی بنا پر پڑوسن کے گھر کارروائی کی گئی، جہاں صندوق سے بچے کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق زینب نامی خاتون نے بچے کو قتل کر کے صندوق میں بند کیا، بچے کو منہ پر کپڑا ڈال کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ملزمہ کو گرفتار کر لیا اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *