Type to search

انٹرٹینمنٹ خبریں

فلمی ‘برادری’ ایک مذاق ہے: سرمد کھوسٹ

پاکستان کے نامور اور منفرد ہدایتکار اور اداکار سرمد کھوسٹ نے فلم اور ٹی وی ‘برادری’ کے تصور پر تنقید کرتے ہوئے اسے ایک مذاق قرار دیا ہے ۔ سرمد کھوسٹ کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے یہ کہنا چاہتے تھے تاہم اس خدشے نے انہیں روکے رکھا کہ اسے انکے غصے کا اظہار سمجھا جائے گا ۔

سرمد کھوسٹ نے مزید لکھا کہ” تاہم اگر میں آپ کو اک خوب لطیفہ سناوں تو وہ ہے فلم ٹی وی برادری ۔ ہاں یہ ہی لطیفہ ہے اور( خود میں ہی) متضاد (بات) ہے”۔

سرمد کھوسٹ اپنی متنازعہ فلم زندگی تماشہ کو لے کر پچھلے کچھ عرصے سے شہ سرخیوں کی زینت تھے ۔

فلم زندگی تماشہ کو مذہبی حلقوں کی شدید تنقید کے بعد ریلیز نہیں ہونے دیا گیا اور ہدایتکار سرمد کھوسٹ کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ایسے میں سرمد کھوسٹ کے حق میں اکا دکا آوازوں کے علاوہ کوئی خاطر خواہ اظہار یکجہتی نہیں دیکھا گیا ۔ خاص کر فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں موجود انکے ساتھیوں کی جانب سے سرد مہری روا رکھی گئی۔

اس ٹویٹ کو بھی اس تناظر میں نامور ہدایتکار کی جانب سے مایوسی کے اظہار کے طور پر گردانا جا رہا ہے ۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *