Type to search

جرم خبریں قومی

راولپنڈی: 9 سالہ بچے نوید خان کے اغوا اور اندھے قتل کے ملزمان گرفتار

پاکستان میں بچوں سے زیادتی، جنسی تشدد، ریپ اور قتل کے واقعات مسلسل پیش آ رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک اندوہناک کیس 4 ماہ قبل سامنے آیا تھا جب راولپنڈی میں نامعلوم ملزمان نے 9 سالہ بچے نوید خان کو اغوا کے بعد قتل کر دیا تھا۔

نوید خان کے اندھے قتل کی تحقیقات گذشتہ 4 ماہ سے جاری تھیں جس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے بتایا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے چار ماہ بعد 9 سالہ بچے نوید خان کے اغوا اور اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

نوید خان قتل کیس کی تفتیش بھی قصور میں جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی زینب کے کیس کی طرز پر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ملک میں بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات تناسب کے اعتبار سے زیادہ تر دیہی علاقوں میں پیش آتے ہیں۔ ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بچوں سے جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *