Type to search

خبریں سیاست قومی

لاہور میں بائیں بازو کے نمائندوں کا اہم اجلاس، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شرکت

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈیفنس کے علاقے میں ڈاکٹر خالد جاوید جان کی رہائش گاہ پر پنجاب کے ترقی پسند نمائندوں اور سول سوسائٹی کے افراد سے ملاقات کی، ترقی پسند نمائندوں سے ملاقات میں بائیں بازو کی سیاست کے مستقبل میں کردار پر بات ہوئی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بائیں بازو کی سیاست میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مستقبل میں کردار پر بات کرتے رہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی منزل سوشلزم ہے تاہم معروضی حالات کے سبب وہ اس منزل تک سوشل ڈیموکریسی کے راستے پہنچنا چاہتے ہیں اور یہی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا بھی وژن تھا۔

انہوں نے بائیں بازو کے افراد کے سوالات پر تفصیلی گفتگو کی، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں کہ غیرلچکدار مؤقف کو رکھتے ہوئے کسی بھی منزل پر پہنچا جائے، سیاست سمجھوتوں کا نام ہے تاہم سمجھوتوں کا یہ مطلب نہیں کہ منزل پر کوئی سمجھوتہ کر لیا گیا ہے، آگے بڑھنے کے لئے کبھی کبھی ایک قدم پیچھے ہٹانا پڑتا ہے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے پاکستان کے ترقی پسندوں کے ایک ساتھ کام کرنے پر زور دیا، اجلاس میں عورت مارچ کے منتظمین بھی موجود تھے، جنہوں نے بلاول بھٹو سے تعاون کی درخواست کی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ عورت مارچ کے منتظمین اور شرکا کے ساتھ ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے سندھ حکومت کے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی ملاقات میں موجود تھے، انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کے عوام دشمن اقدامات سے آگاہ کیا۔

ینگ ڈاکٹرز نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مؤقف کو سراہا، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انہیں ہر اعتبار سے قانونی مدد کی یقین دہانی کرائی۔ بائیں بازو کے بیشتر افراد نے سندھ میں زرعی خواتین ورکرز کے حوالے سے ترقی پسندانہ قانون سازی کے علاوہ سندھ کے شعبہ صحت میں انقلابی پیش رفت کو سراہا۔

ملاقات میں راجہ پرویزاشرف، قمرزمان کائرہ، چوہدری منظور، فیصل میر، امتیاز عالم، عابدساقی، آئی اے رحمان، نایاب گوہر جان، تنویر جہاں، ندا علی، نگہت داد، عمار علی جان، پیٹر جیکب، فاروق طارق، ریما عمر، فرخ سہیل گوئندی، جلیلہ حیدر، ضیاء چاولہ، علی عثمان قاسمی، آئمہ کھوسہ، آزاد چاولہ، طاہرہ حبیب، ریما عمر، علی جان، ٹیبی عمار، سید رضی حیدر، ڈاکٹر سلمان، ڈاکٹر عاقب، ڈاکٹر دراب، ڈاکٹر فائق، ڈاکٹر حسن، عرفان مفتی، پروفیسر کامران اسجد، پروفیسر نیلم حسین، آئمن بچہ، لینا، ندا کرمانی، ضیغم عباس، اسد جمال، مزمل کاکڑ، علی رضا و دیگر شامل تھے۔

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *