Type to search

Coronavirus خبریں کھیل

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ،پی ایس ایل کے میچز کی منتقلی زیر غور

پاکستان سپر لیگ پہلی بار مکمل طور پر پاکستان میں منعقد ہو رہا ہے ۔ لیگ کے میچز جاری ہیں پاکستانی شائقین میچز سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں ۔ تاہم اب خدشہ ہےکہ کہیں پی ایس ایل شائقین کی خوشیوں کو کرونا وائرس کی نظر نہ لگ جائے ۔

کیونکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کا جائزہ لینے کے لئے  پنجاب ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں  کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر منصوبہ بندی  پر غور کیا گیا ہے ۔ جس میں سر فہرست نکتہ پی ایس ایل  میچز کی لاہور سے دبئی منتقلی تھا۔

اجلاس میںپی ایس ایل میں آنے والے تمام افراد کی سکریننگ کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان نکات پر عملدرآمد کے لئے موجودہ وسائل کا جائزہ لیا جارہا ہے اور جلد ہی اس پر فیصلہ کر لیا جائے گا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *