Type to search

Coronavirus خبریں مذہب

مسجدالحرام زائرین اور نمازیوں کے لئے مکمل طور پر بند، تصاویر وائرل

کرونا وائرس کے منفی اور خوفناک اثرات جاری ہیں۔ اور اب اس کی وجہ سے حالیہ تاریخ میں پہلی بار مسجد الحرام کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

مسجد الحرام میں اب کسی بھی نمازی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں۔ اس حوالے سے خانہ کعبہ کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دور دور تک کوئی شخص مسجد کے آس پاس نظر نہیں آرہا۔

سعودی عرب نے غیر ملکی زائرین پر  عمرے کے لئے پہلے ہی پابندی عائد کر رکھی تھی تاہم اب جب سے کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریض سعودی عرب میں سامنے آئے ہیں تو سعودی حکومت نے شہریوں کو بھی مسجد الحرام میں اجتماعات سے روک دیا ہے۔

جس کے بعد اس سال  حج کے انعقاد کے حوالے سےخدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *