Type to search

انسانی حقوق خبریں خواتین

جیو چینل نے عورت سے بد تمیزی پر خلیل رحمان قمر کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کردیئے

آخر کار خلیل الرحمان قمر کا اپنے کئے کی سزا ملنا شروع ہوئی ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ملک کے بڑے انٹرٹینمنٹ چینل جیو انٹرٹینمنٹ سمیت سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ نے ماروی سرمد سے بدزبانی اور گالم گلوچ  پر معافی مانگنے تک خلیل الرحمان قمر کے ساتھ اپنا معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جیو کے ترجمان کے مطابق ‘جیو انٹرٹینمنٹ اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ نے 4 ڈرامہ سیریلز اور ایک فلم کا اسکرپٹ لکھنے کے لیے خلیل الرحمان قمر سے معاہدہ کیا تھا جو کہ نان ایکسکلوزو معاہدہ تھا جیسا کہ ان کا دیگر ٹی وی چینلز کے ساتھ بھی موجود ہے’۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ “خلیل الرحمان قمر نے نہ صرف ایک خاتون کے ساتھ بدزبانی کی بلکہ اپنی غلطی ماننے اور اس پر معافی مانگنے سے بھی انکار کیا۔ اسی لیے جیو انٹرٹینمنٹ کی انتظامیہ نے ان کے ساتھ کیا جانے والا معاہدہ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔”

یاد رہے کہ متنازعہ مصنف نے دو روز قبل نیو نیوز کے پروگرام میں ماروی سرمد کوعورت مارچ کے موضوع پر بحث کے دوران گالیاں دیں تھیں۔

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *