Type to search

خبریں عورت مارچ قومی

معروف کامیڈین و اداکار امان اللہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

طویل عرصے سے گردوں اور پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا پاکستان کے نامور اداکار و کامیڈین امان اللہ لاہور میں انتقال کر گئے۔

70 سالہ کامیڈین امان اللہ کو چند ماہ قبل گردوں اور سانس کی تکلیف کے باعث لاہور کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پرائڈ آف پرفارمنس کا اعزاز حاصل کرنے والے 70 سالہ امان اللہ سٹیج کے پرانے اداکاروں میں سے ایک ہیں اور انہیں طویل عرصے تک سٹیج ڈراما کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

وہ نیوز چینلز کے معروف کامیڈی شوز میں بھی اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں یہ خبریں بھی وائرل ہوئی تھی کہ امان اللہ کو گردوں اور سانس کی تکلیف کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ اس دوران ان کے انتقال کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ جبکہ امان اللہ کی بیٹی زرغون امان اللہ نے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے والد کے انتقال کی خبروں کی تردید کی تھی۔

واضح رہے کہ امان اللہ کو پاکستان میں اسٹینڈ اپ کامیڈی کا بانی قرار دیا جاتا ہے، اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کے کروڑوں مداح موجود ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *