Type to search

خبریں سیاست

میر شکیل الرحمان کی گرفتاری سے خبر تو رک سکتی ہے مگر سچ نہیں رکےگا،مریم نواز

میر شکیل الرحمان کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پر ن لیگی رہنماوں نے وزیراعظم عمران خان پر کڑی  تنقید کی ہے۔  مریم نواز نے کہا ہے کہ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری نے ثابت کر دیا کہ عمران خان حکومت جیو کی جانب سے ان پر کی جانے والی تنقید سے کتنے خوفزدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری سے خبر تو رک سکتی ہے مگر سچ نہیں رک سکے گا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمان اس ملک کے سب سے بڑے صحافتی ادارے کے سربراہ ہیں۔ ان پر نیب کی جانب سے 34 سالہ پرانے معاملے پر جھوٹا کیس بنایا گیا۔ ہم سب جانتے تھے کہ عمران خان میر شکیل الرحمان پر کیس بنانے کے لئے کتنے بےتاب تھے اور وہ کتنا دباؤ ڈال رہے تھے۔  وہ ملک کی جانی پہچانی شخصیت ہیں انہوں نے کہاں بھاگ جاناتھا۔ نیب صرف انتقامی ادارہ ہے۔ اس حکومت کی جانب سے آزادی صحافت پر جو حملہ کیا گیا ہے وہ آخری حملہ ثابت ہوگا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *