Type to search

Coronavirus انٹرٹینمنٹ خبریں

کرونا وائرس کا خدشہ:ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے دو مرکزی کردار قرنطینہ میں چلے گئے

حال ہی میں مشہور ہونے والے  ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے دو مرکزی کردار کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

بات ہو رہی ہے ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی جو حال ہی میں امریکہ سے واپس آئے تھے۔ اس حوالے سے ہمایوں سعید نے اس سے متعلق اعلان کیا ہے۔  انکے سوشل میڈیا اکاونٹس پر لکھا گیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ایک کمرے میں بند کر رہے ہیں۔

اس سے قبل انکی انسٹاگرام پوسٹس وائرل ہوئی تھیں جن میں انہیں ماسک پہنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وہ امریکہ میں ایک فلائٹ میں تھے۔ 

اب وہ ایک کمرے میں بند رہیں گے اور گھر نہیں جائیں گے۔ یہ معلومات معروف اینکر اور اداکار واسع چوہدری کی ٹویٹ کے جواب میں دی گئی ہیں۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *