Type to search

Coronavirus خبریں قومی میڈیا

عثمان بزدار ڈان کی خبر پر سیخ پا، مدیر کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈان کے مدیر کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے جس میں ان کے حوالے سے ’بے بنیاد خبر‘ چھاپنے پر 14 دن کے اندر اندر معافی مانگنے اور 25 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

19 مارچ کی صبح ڈان اخبار میں ڈان کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر فہد حسین نے اپنے تجزیے میں لکھا تھا کہ عثمان بزدار کو کورونا وائرس پر ایک میٹنگ کے دوران مکمل بریفنگ دی گئی جس کے اختتام پر انہوں نے سوال کیا کہ ’’یہ کورونا کاٹتا کیسے ہے؟‘‘

اس خبر پر پنجاب کے وزیراعلیٰ جو ویسے ہی تنقید کی زد میں رہتے ہیں کا خوب ٹھٹہ اڑایا گیا اور اس حوالے سے ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ #یہ_کروناکاٹتاکیسےہے چلتا رہا۔

جمعرات کی شام اس کے جواب میں وزیر اعلیٰ کے وکیل نے ڈان کے مدیر کو اس خبر پر قانونی کارروائی کا نوٹس بھجوا دیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس نوٹس کے مطابق عثمان بزدار کا مطالبہ ہے کہ ان سے 14 دن کے اندر معذرت کی جائے اور 25 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کیا جائے۔

Tags:

You Might also Like

1 Comment

  1. Binish مارچ 20, 2020

    Is bewaquf bandy ko koi Qaim Ali Shah ka batay ke kis qadar hansi mazaq ki zad main rehty they per kabhi kisi ko notice n abhijwaiya Afreen hai jahalat per waisy

    جواب دیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *