Type to search

Coronavirus خبریں

آپ کو کیسے معلوم ہو کہ آپ کرونا کے شکار ہو چکے ہیں یا نہیں؟

کرونا وائرس عجب غیر مرئی انداز سے پھیل رہا ہے اور جانوں کی جانیں نگلے جا رہا ہے۔ ایسے میں اب تک یہ بات سمجھنا ممکن نہیں ہوسکا کہ آیا جب یہ وائرس کسی شخص کو متاثر کرتا ہے تو اس کو کیسے معلوم ہو کہ وہ اس وائرس کا شکار ہے؟

اس حوالے سے اب عالمی ادارہ صحت نے اب تک کے مریضوں کی علامات سے دستیاب ڈیٹا نے کی مدد سے بنیادی تصویر کشی کرتے ہوئے اس اہم ترین سوال کا جواب دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جس شخص کو کرونا وائرس متاثر کرچکا ہو گا اسے ابتدا میں بخار ہوگا اور یہ بخار شدت کی طرف بڑھے گا۔ عموماً یہ 103 ڈگری فارن ہائٹ تک رہتا ہے۔ اس دوران وائرس نظام تنفس کو کمزور کرنا شروع کردے گا جس کے ساتھ ہی کھانسی شروع ہوجائے گی۔

یہ کھانسی خشک ہوگی اسکےساتھ کوئی ریشہ یا بلغم نہیں ہوگا۔ اور یہ لگاتار طور پر آئے گی۔ کرونا کے بخار میں اگر مریض کی چھاتی یا کمر پر ہاتھ لگایا جائے تو وہ غیر معمولی حد تک گرم پائے جائیں گے۔

مریضوں کے لئے ضروری یہ ہے کہ وہ کھانسی شروع ہونے کے بعد خود کو علیحدہ کرلیں علامات جاری رہیں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

ماہرین کے مطابق اگر آف کی ناک بہہ رہی ہے یا نزلہ ہے تو امید ہے کہ آپکو کرونا نہیں ہے۔ تاہم احتیاط پھر بھی لازم ہے۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *