Type to search

Coronavirus خبریں قومی

اسلام آباد: کفن کی قیمتوں میں اضافہ، قبروں پر ڈالنے والے خشک پھول اور چادریں بھی مہنگی

اسلام آباد کی اوپن مارکیٹ میں دالوں، گھی، چینی کی قیمتوں میں 20 روپے کلو تک کا اضافہ جبکہ کفن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔

کریانہ مرچنٹس، نان بائیوں نے قیمتوں میں سرکاری اضافہ کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس بلانے کی درخواست کر دی۔

صدر کریانہ مرچنٹ پرویز بٹ کے مطابق دال مونگ 230 روپے سے 250 روپے کلو، دال ماش 220 سے 227 روپے کلو، چینی کی قیمت میں 2 روپے کلو تھوک کا اضافہ ہو گیا۔ چینی کی 50 کلو کی بوری اضافہ کے ساتھ 4020 روپے ہو گئی، جبکہ سفید چنا کی قیمت 10 روپے اور چاول 12 روپے مہنگا ہو گیا۔

صدر پرویز بٹ کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سپلائی میں بھی کمی ہو رہی ہے، اجناس کے دام میں اضافہ کے ساتھ نئی قیمتیں مقرر کی جائیں، ورنہ ہڑتال پر مجبور ہوں گے۔

دوسری جانب خوراک کے ساتھ ساتھ کفن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ۔مردانہ کفن سلا ہوا 1200 روپے سے بڑھ کر 2100 روپے ہو گیا، زنانہ کفن سلا ہوا 1300 روپے سے بڑھا کر 2200 سے 2500 روپے کر دیا گیا۔ قبروں پر ڈالنے والے خشک پھول اور چادر بھی 200 روپے سے بڑھ کر 500 سے ایک ہزار روپے تک ہو گئی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *