Type to search

Coronavirus خبریں

سندھ بھر میں آج رات سے 15 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان

  • 211
    Shares

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اتوار کی دوپہر اعلان کیا ہے کہ آج رات 12 بجے سے اگلے 15 روز کے لئے سندھ بھر میں لاک ڈاؤن رہے گا.

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ صوبے میں کرفیو لگایا جا رہا ہے لیکن وزیر اعلی نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ کرفیو نہیں لگایا جا رہا لیکن لوگ اپنے گھروں میں بند رہیں.

تاہم، آج صبح اہم ملاقاتوں کے بعد حکومت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ لازمی ہے. وزیر اعظم عمران خان بارہا کہہ چکے ہیں کہ ملک میں لاک ڈاؤن نہیں کیا جائے گا لیکن ملک بھر میں تیزی سے بڑھتے کورونا وائرس کے کیسز کے بعد لگتا یہی ہے کہ باقی ملک میں بھی سندھ کی طرح جلد لاک ڈاؤن نافذ کرنا ناگزیر ہوگا.

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *