Type to search

Coronavirus خبریں

کرونا وائرس کے خلاف متحرک سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

  • 262
    Shares

وزیر تعلیم سندھ  سعید غنی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ سعید غنی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انکا کرونا وائرس کا ٹیسٹ ہوا تھا جس کے نتائج میں کرونا وائرس کے انکے جسم میں وجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ‘گذشتہ روز میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جسکی رپورٹ مثبت آئی ہے تاحال جو Symptoms اس وائرس کے بتائے جاتے ہیں ان میں سے مجھے کچھ محسوس نہیں ہورہا اور میں خود کو بالکل صحتمند محسوس کررہا ہوں اور اپنی ذمہ داریاں گھر پر isolation میں رہ کر ادا کررہا ہوں۔ شہری بھی گھروں پر رہیں’

یاد رہے کہ سعید غنی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بعد سب سے زیادہ متحرک وزیر تھے۔  اب خدشہ یہ ہے کہ ان سے رابطے میں آنے والے تمام وزرا بشمول وزیر اعلیٰ سندھ  میں بھی یہ وائرس منتقل ہو سکتا ہے۔

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *