Type to search

Coronavirus خبریں صحت مذہب

کرونا وائرس: باجماعت نماز اور نماز جمعہ پر پابندی لگانے کی اجازت ہے، جامعۃ الازہر کا فتویٰ

جامعۃ الازہر مصر کے علما کی سپریم کونسل نے کرونا وائرس کے حوالے سے فتویٰ جاری کر دیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مصر کے سفیر کے ذریعے سے شیخ الازہر سے رہنمائی کی درخواست کی تھی جس کے بعد جامعۃ الازہر مصر کے علما کی سپریم کونسل نے کرونا وائرس کے حوالے سے فتوٰی جاری کیا۔

جامعۃ الازہر کے فتوے کے مطابق کرونا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے، اسلامی قانون کےعظیم مقاصد میں ایک زندگی کو بچانا اور تمام خطرات و نقصانات سے محفوظ رکھنا ہے، لہٰذا ہر مسلمان ملک میں ریاستی عہدیداروں کو باجماعت نماز اور نماز جمعہ پر پابندی لگانے کی اجازت ہے۔

فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ انسانی زندگیوں کے تحفظ کے لیے باجماعت اور نماز جمعہ پر پابندی پرعمل کیا جائے۔ معمر افراد گھروں پر رہیں، نماز باجماعت اور نماز جمعہ میں شرکت نہ کریں، عوامی اجتماعات بشمول نمازیں اس وائرس کے پھیلاﺅ کا باعث بن سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور کئی مسلمان ممالک میں مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پاکستان کے جید علمائے کرام نے بھی عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے مشورہ دیا ہے جبکہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ مساجد میں باجماعت نماز جاری رہے گی لہٰذا شہری وضو کر کے گھروں سے آئیں گے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *