Type to search

Coronavirus خبریں قومی

کرونا وائرس کو پروپیگنڈہ قرار دے کر لوگوں کو احتیاطی تدابیر کیخلاف اکسانے پر دو مولوی اور اسٹوڈیو کا مالک گرفتار

  • 4
    Shares

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں کرونا وائرس کو پروپیگنڈہ قرار دے کر لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے خلاف اکسانے پر دو مولویوں اور اسٹوڈیو کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دو مولویوں نے پشتو میں نظم گاتے ہوئے کرونا وائرس کو پروپیگنڈہ اور جھوٹ قرار دے کر لوگوں کو اکسایا ہے کہ سماجی فاصلہ اختیار نہ کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل نہ کریں۔

ویڈیو میں کرونا وائرس کو مسلمانوں کی مساجد اور مدارس کے خلاف سازش اور دجال قرار دیتے ہوئے کہا کہ دھوکے سے کعبے کو بند کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ معمول کے مطابق زندگی گزاریں، کرونا وائرس کچھ بھی نہیں ہے۔ کسی کے دھوکے میں نہ آئیں۔

ضلعی انتظامیہ نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزمان میں اسٹوڈیو کے مالک سجاد اور نظم گانے والے مولوی عبدالجلیل اور مولوی بلال شامل ہیں۔

کرونا وائرس کے پیروکار گرفتار ۔ بنوں : کرونا وائرس پر نغمہ کی صورت میں پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی کے ہدایت پر کاروائی، نغمہ گانے والے دونوں افراد کو اور سٹوڈیو والے کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔آئندہ بھی جان لیوا وائرس پر پروپیگنڈہ کرنے کو گرفتار کیا جائے گا سادہ لوح عوام کے ذہن میں فطور ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Posted by Inayat Ullah Pti on Monday, March 23, 2020

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *