Type to search

Coronavirus خبریں قومی مذہب

حکومت کا پانچ وقت کی نماز اور نماز جمعہ کو محدود کرنے کا فیصلہ

  • 4
    Shares

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پانچ وقت کی نماز اور نماز جمعہ کو محدود کر دیا جائے گا تاہم مساجد کو بند نہیں ہونے دیا جائے گا۔

حکومتی ٹیم کے ہمراہ کرونا وائرس کے حوالے سے میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ مسلم اُمہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اقدامات اٹھائے۔ شیخ الازہر اور حرمین شریفین کی طرف سے بھی فتویٰ آیا ہے۔ ترکی، مصر اور مراکش سمیت بہت سارے ممالک نے مساجد کو بڑے اجتماعات کیلئے بند کر دیا ہے۔ تین دن سے مکہ مکرمہ اور مسجد اقصیٰ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کربلا میں بھی مزار بند ہو چکے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے بتایا کہ آج علمائے کرام سے ساڑھے تین گھنٹے تک طویل نشست ہوئی۔ علمائے کرام نے اتفاق کیا ہے کہ حکومت جو بھی پالیسی بنائے گی، اس پر عمل کریں گے گی۔

پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ مساجد کو بند نہیں ہونے دیں گے۔ مساجد سے اذان کی صدائیں آئیں گی تاہم مساجد میں پانچ وقت کی نماز اور جمعہ کی نماز کو محدود رکھا جائے گا۔ مسجد کا عملہ اور محدود تعداد میں تندرست لوگ نماز ادا کریں گے جبکہ باقی گھروں میں پڑھیں گے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *