Type to search

Coronavirus انٹرٹینمنٹ خبریں

لاکھوں مداحوں کی پسند معروف اداکار اور کامیڈین کرونا وائرس سے جاں بحق

  • 1
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    1
    Share

کرونا وائرس نے  دنیا بھر تباہی پھیلا رکھی ہے اور اسکا نشانہ  طاقتوروں سے لے کر غریب بے گھر افراد ہیں۔ اسنے اپنی تباہی میں کسی قسم کے امتیاز کو نہیں برتا۔اور اب افسوسنا خبر یہ ہے کہ دنیا بھر میں مشہور جاپان کے کامیڈی سٹار کین شیمورا کرونا کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس خبر کے بعد کین کے لاکھوں مداح سکتے میں ہیں اور انہوں نے اپنے شدید غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شیمورا نے کئی دہائیوں سے جاپانی ٹیلی ویژن اسکرین کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری ہیں۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق انہوں نے چند روز قبل ہی انہوں نے اپنی پہلی فیچر فلم بھی سائن کی تھی جس میں ان کا مرکزی کردار تھا۔جاپانی میڈیا کے مطابق 70سالہ اداکار کی موت کی وجہ کرونا وائرس بنی۔

کین شیمورا 20 مارچ کو تیز بخار اور نمونیہ کے باعث ٹوکیو اسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں ان میںن کرونا کی تشخیص کی گئی تھی۔ یاد رہے معروف اداکار ٹام ہینکس سمیت دیگر کئی اداکار اس موذی وائرس کا شکار ہیں اور خود کو قرنطینہ کیئے ہوئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *