Type to search

انصاف خبریں سیاست میڈیا

‘وزیر اعظم عمران خان جیو کے معروف صحافی کو نوکری سے نکلوانا چاہتے تھے’

ایک طرف ملک کو کرونا کی وبا نے اپنے خونی نرغے میں لے رکھا ہے تو دوسری طرف ملک میں گرفتاریوں اور پھر اس کے پس پردہ طاقتور شخصیات کی چھوٹی چھوٹی خواہشات کی داستانیں عام ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسی ہی متنازعہ ترین گرفتاری جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی ہے۔

میر شکیل الرحمان نیب کی حراست میں ہیں اور وزیراعظم عمران خان کی حکومت پر الزام ہے کہ وہ اس گرفتاری کا محرک ہے۔ تاہم اب اس حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے۔  جیو سے وابسطہ سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جنگ گروپ کے اخبار دی نیوز کے انچارج انویسٹیگیشن سیل اور سینیئر صحافی انصار عباسی سے خوش نہیں تھے اور انہیں نوکری سے نکلوانا چاہتے تھے۔ 

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک اعلیٰ ترین شخصیت سے میر شکیل الرحمان کو فون کرایا جس نے میر شکیل کو انصار عباسی کو اس دن رات 9 بجے سے پہلے نوکری سے برخواست کرنے پر زور دیا جس پر میر شکیل الرحمان نے صاف انکار کردیا۔

قیاس یہ ہے کہ ارشد وحید چوہدری کی یہ ٹویٹ میر شکیل الرحمان کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کی وجوہات کو واضح کر رہی ہے۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *