Type to search

Coronavirus خبریں سیاست قومی

کرونا سے بچاؤ کیلئے وزیراعظم اور آرمی چیف خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں، چودھری شجاعت حسین کا مشورہ

  • 38
    Shares

مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کرونا سے بچاؤ کیلئے وزیراعظم اور آرمی چیف کو روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا ایک وڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کرونا وائرس کے حوالے سے حکمرانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں۔

حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے صدر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں، وزیراعظم عمران خان امت مسلمہ کے تمام لیڈروں کو خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ لے کر جائیں، جب تک اللہ تعالیٰ اور نبی پاک ﷺ کی محبت قریب نہیں ہو گی اس وقت تک کوئی کام نہیں ہو گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کی آفت ثابت کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ناراض ہے جسےآنسوؤں میں تر معافی سے منانا ہو گا۔

 

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *