Type to search

Coronavirus خبریں

پاکستان میں کرونا کم ہے اس لئے ہم نے صنعتیں کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے،وزیر اعظم کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ دوسرے ممالک کی نسبت کم ہے لہذا ہم نے صنعتوں کو کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرلیا ہے کہ انڈسٹری کو کھولنا ہے، یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کون کون سی انڈسٹری چلائی جا سکتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم بتا بھی دیں گے کہ کس طرح  ضوابط کے تحت  صنعتیں چل سکتی ہیں۔ 

عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے کمزور طبقے کو کورونا وائرس سے معاشی خطرات لاحق ہیں، وائرس کے باعث مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مزدور طبقے کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے لیکن کمزور طبقے کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمے داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کاروباری شخصیات کو سپورٹ کر رہے ہیں کیونکہ حکومت کی ترجیح یہ ہے کہ ملک میں صنعت کو فروغ دیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تعمیراتی انڈسٹری کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں، ہم نے توازن کو دیکھنا ہے کہ کس طرح کرونا نہ پھیلے اور صنعتیں بھی چلتی رہے۔

 

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *