Type to search

Coronavirus جرم خبریں قومی

کراچی: نماز جمعہ سے منع کرنے پر نمازیوں کا پولیس اہلکاروں پر حملہ، 2 اہلکار زخمی

  • 2.2K
    Shares

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے پر شہریوں نے پولیس اہلکاروں پر ہی حملہ کر دیا۔

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماع کو محدود اور دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ ایسے میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پابندی کے باوجود نماز جمعہ کا اجتماع منعقد کرنے پر پولیس کارروائی کے لیے پہنچی تو امام مسجد کے اُکسانے پر لوگوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔

مشتعل شہریوں کی بڑی تعداد نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دیگر اہلکاروں کو ایک شہری نے گھر میں پناہ دے کر تشدد سے بچایا۔ بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر امام مسجد کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب شہریوں کے پولیس اہلکاروں پر تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

Tags:

You Might also Like

1 Comment

  1. خالد پرویز اپریل 4, 2020

    محترمہ یہ ہجوم ہم 1977 سے دیکہتے آ رہے ہیں یہ نؤ ستارے بھٹواور پ پ کے خلاف آج بھی ایسے ہی سرگرم ہیں جیسے آج سے 43 سال پہلے تھے.اس ہجوم میں بھٹو دشمنی سندھ دشمنی اور پ پدشمنی کا زہرسراریت کر چکا یے.

    جواب دیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *