Type to search

Coronavirus خبریں صحت

’آبادی کنٹرول کرنے کے لیے وائرس پھیلایا گیا‘؛ باکسر عامر خان نے کرونا کو انسانی تخلیق قرار دے دیا

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کرونا وائرس کو انسانی تخلیق قرار دے دیا اور کہا کہ اس کا تعلق فائیو جی ٹیکنالوجی سے ہے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر کچھ سازشی نظریات زیر گردش ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کرونا وائرس انسان نے ہی تخلیق کیا ہے، جبکہ کچھ لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ یہ 5G موبائل ٹیکنالوجی کی وجہ پھیل رہا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کو انسانی تخلیق قرار دینا یا اسے فائیو جی سے منسلک کرنا غلط ہے اور حیاتیاتی طور پر یہ ناممکن ہے۔ لیکن اس کے باوجود ان نظریات کے ماننے والے دنیا بھر میں موجود ہیں۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کرونا وائرس سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو گھروں میں بند کر کے فائیو جی کے ٹاورز لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ حکومت نے آبادی کنٹرول کرنے کے لیے کرونا وائرس پھیلایا ہو کیونکہ یہ بڑی عمر والوں کے لیے زیادہ خطرہ ہے۔

عامر خان نے کہا کہ انہیں اس بات پر یقین نہیں کہ یہ وائرس چین سے پھیلا اور اس وبا کی وجہ چمگادڑ یا دوسرے جانور بنے۔

یاد رہے کہ باکسر عامر خان سے قبل ہالی وڈ اداکار ووڈی ہیرلسن نے بھی اس سازشی نظریے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *