Type to search

انٹرٹینمنٹ خبریں قومی میڈیا

’آئی ٹو آئی‘ سے توجہ حاصل کرنے والے گلوکار طاہر شاہ کا نیا گانا ’فرشتہ‘ بھی سوشل میڈیا پر وائرل

اپنے گانے ’آئی ٹو آئی‘ سے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنے والے گلوکار طاہر شاہ نے اپنا نیا گانا ’فرشتہ‘ ریلیز کردیا جو سوشل میڈیا پر فوری وائرل بھی ہوگیا۔

طاہر شاہ کا گانا ’فرشتہ‘ گذشتہ رات ریلیز ہوا، جس کے بعد سے گلوکار کا نام اور گانا دونوں ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ ان کے نئے گانے ’فرشتہ‘ کو سن کر ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ ان کے دوسرے گانے ’اینجل‘ سے ہی متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ طاہر شاہ نے کچھ ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ رواں سال مارچ میں اپنا نیا گانا جاری کریں گے جس کے بعد انہوں نے مارچ کے بجائے اپریل میں اس گانے کو ریلیز کیا۔

طاہر شاہ خود تو اس ویڈیو میں جلوہ گر نہیں ہوئے البتہ انہوں نے ویڈیو کے آخر میں یہ ضرور بتایا کہ ’بچے اس دنیا کے فرشتے ہوتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ طاہر شاہ کو شہرت اس وقت ملی جب ان کا گانا ’آئی ٹو آئی‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، اس گانے پر جہاں کئی لوگوں نے طاہر شاہ پر تنقید کی وہیں کچھ نے انہیں سراہا۔ طاہر شاہ نے پاکستان کے کئی نامور شوز میں بھی شرکت کی، اپریل 2015 میں ان کا ایک اور گانا ’اینجل‘ بھی ریلیز ہوا، یہ گانا بھی سوشل میڈیا پر زیر بحث رہا، اس پر بھی لوگوں مثبت اور منفی دونوں رائے دیتے رہے۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *