Type to search

Coronavirus خبریں

کرونا وائرس:ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں جانے کے لئے کرونا کی نیگٹیو ٹیسٹ رپورٹ ضروری

حکومت پنجاب  کی جانب سے کرونا کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر لوگوں کی نقل و حرکت ریکارڈ  کرنے کا فارمولہ طے کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں جانے کے لیے کرونا ٹیسٹ نیگیٹو ہونا ضروری ہو گا صوبے سے باہر جانے کے لیے بھی سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا ۔

پنجاب حکومت نے اس سلسلے میں فارم اے اور بی متعارف کروا دیا ہے جس حوالے سے محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تاہم یہ پابندی ان مریضوں پر ہے جو  کرونا کے مریض تھے اور 14 روزہ قرنطینہ مکمل کر کے کرونا سے شفاء پا چکے ہیں۔ ان افراد  کا ٹیسٹ دوبارہ کیا جائے گا ٹیسٹ نیگٹو آنے کی صورت میں متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر این او سی فراہم کرے گا جس کے بعد ہی کسی کو ایک ضلع سے دوسرے ضلع نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔ 

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پنجاب میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *