Type to search

Coronavirus خبریں میڈیا

‘پاکستان میں کرونا کے 60 ہزار ٹیسٹ ہوئے جبکہ 5 لاکھ کنفرم مریض ہیں،

سینئر صحافی صابر شاکر کے تازہ ترین انکشاف کے مطابق ملک میں اب تک  کرونا کے 60 ہزار ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ جبکہ اب تک ملک میں کرونا کے 5 لاکھ کنفرم کیسز موجود ہیں۔ اپنی ویڈیو میں وہ ان اعداد و شمار کو دوبارہ کنفرم کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جی ہاں پاکستان میں پانچ لاکھ کنفرم کیسز ہیں۔ اس دعوٰی کے مضحکہ خیز مناظر کو اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔ 

اب دیکھنے والوں کے پاس سینئر صحافیوں کے علاوہ بھی کئی ذرائع ابلاغ ہیں جہاں سے وہ باخبر رہتے ہیں کہ پاکستان میں کتنے اور کہاں کرونا کے کیسز موجود ہیں اور پھر بنیادی حساب تو سب کو آتا ہے۔ جس کے بعد سے ٹویٹر پر سینئر صحافی صابر شاکر کے انکشاف کا پوسٹ مارٹم بھی ہو رہا ہے اور اس بظاہر دعویٰ کی وجہ سے ان پر  تنقید کی جا رہی تھی۔

تاہم سینئر صحافی نے ٹویٹ کی اور اپنی وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ زبان پھسلنے کا ہے  اور اس پر انہوں نے معذرت بھی کر لی۔ تاہم انہوں نے اس ٹویٹ میں بھی کرونا کے مصدقہ مریضوں کی شرح 8.3% ہونے کو تشویشناک قرار دیا۔

 

سوشل میڈیا صارفین آج کل بہت باریک بین  ہو گئے ہیں۔ انہوں نے سینئر صحافی کی معذرت والی ٹویٹ میں بھی غلطی کی نشاندہی کر دی

امبرین فاطمہ نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا ہے کہ سر ایسے (معزرت) نہیں ایسے لکھتے ہیں “معذرت”.  جبکہ دیگر کئی سوشل میڈیا صارفین نے سخت انداز میں صابر شاکر پر تنقید کی ہے۔ تاہم کچھ نے اسے انسانی غلطی قرار دے کر درگزر کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *