Type to search

Coronavirus خبریں

کراچی ائیرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کرونا وائرس میں مبتلا،دیگر افسران کی سکریننگ جاری

کراچی کے جناح ائیرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر  بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں اور انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر جناح ٹرمینل کاکرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہیں چھٹیاں دیتے ہوئے آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ اطلاعات کے مطابق سی او او جناح ٹرمینل اپنے گھر میں ہی قرنطینہ میں رہیں گے۔ دوسری جانب ڈائریکٹر ایچ آر سول ایوی ایشن اتھارٹی ملک مظہر حسین نے ائیرپورٹ مینیجر کا اضافی چارج ظفر اعتماد کے سپرد کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن  بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سی او او جناح ٹرمینل کراچی ائیرپورٹ پر فرنٹ لائن پر ڈیوٹی افسران میں شامل تھے، اس لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر ائیرپورٹ مینیجر کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے افسران کو بھی قرنطینہ میں رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ظفر اعتماد صدیقی ڈائریکٹر آپریشن تعینات ہیں، ایڈیشنل ڈائریکٹرکاشف شاہ ڈپٹی ائیرپورٹ منیجر کراچی کا اضافی چارج دیکھیں گے۔

یاد رہے کہ  کہ ملک میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

ملک میں اب تک کیسز کی تعداد 6500 سے زائد ہوچکی ہے جب کہ اموات کی تعداد 124 ہوگئی ہے۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *