Type to search

Coronavirus بین الاقوامی خبریں

لاک ڈاؤن میں بیوی کے میکے جانے پر شوہر نے سابقہ محبوبہ سے دوسری شادی کر لی

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا کے 170 سے زائد ممالک میں جزوی یا سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے اور پاکستان و بھارت سمیت کئی ممالک نے لاک ڈاؤن کی مدت میں دوسری بار 2 ہفتوں کی توسیع بھی کی ہے۔ اس لاک ڈاؤن کے باعث دنیا بھر میں نہ صرف گھریلو معاملات میں بگاڑ کی خبروں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ اس سے لوگوں کی ذہنی صحت پر بھی منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک منفرد واقعہ بھارت کی ریاست بہار میں سامنے آیا ہے، جہاں مسلسل لاک ڈاؤن میں تنہا رہنے کی وجہ سے ایک شخص نے اپنی سابقہ محبوبہ سے دوسری شادی کر لی۔ بھارتی اخبار کے مطابق ریاست بہار کے ضلع پٹنا کے چھوٹے شہر پلی گنج میں ایک شخص نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی بیوی کے میکے میں پھنس جانے پر دوسری شادی کر لی۔

رپورٹ کے مطابق پلی گنج کے رہائشی دھیرج کمار کی بیوی 22 مارچ کو لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے قبل اسی ہی شہر کے دوسرے علاقے دلہن بازار میں اپنے میکے چلی گئی تو حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے دھیرج کمار کی اہلیہ دلہن بازار کے علاقے میں اپنے والدین کے گھر پھنس کر رہ گئیں اور ان کا نکلنا مشکل ہو گیا اور بعد ازاں انہوں نے لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی شوہر کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔ تاہم 14 اپریل کو لاک ڈاؤن ختم ہونے سے قبل ہی ریاستی و مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں مزید 2 ہفتوں کا اضافہ کردیا، جس کے بعد ان کا نکلنا مشکل ہوگیا۔

دوسری طرف اس تمام تر صورتحال میں ان کے شوہر نے کچھ اور سوچنا شروع کر دیا۔ دھیرج نے بیوی کے دور رہنے اور لاک ڈاؤن کی مدت بڑھتے چلے جانے کی وجہ سے اپنی سابقہ دوست سے رابطہ کیا اور ان سے دوسری شادی کر لی۔

رپورٹ کے مطابق دھیرج کمار کی پہلی بیوی کو شوہر کی دوسری شادی کا پتہ چلا تو انہوں نے تھانے میں مقدمہ دائر کرا دیا، جس کے بعد دلہن بازار تھانے کی پولیس نے تفتیش کے لیے دھیرج کمار کو طلب کر لیا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *