Type to search

Coronavirus خبریں

چینی شہر ووہان میں کرونا سے اموات کی تعداد میں 1300 سے زائد کا اضافہ

کرونا کی عالمی وبا چینی شہر ووہان سے پوری دنیا میں پھیلی اور اب تک ڈیڑھ لاکھ کے قریب زندگیوں کے چراغ گل کر چکی ہے۔
چین پر الزام لگتا رہا ہے کہ اسکی حکومت نے وائرس کے پھلینے کو دیر سے رپورٹ کیا جبکہ وہاں ہونے والی اموات سے متعلق اعداد و شمار چھپائے ہیں۔
اب چینی حکام نے ووہان میں وائرس سے ہونے والی اموات کا دوبارہ سے حساب لگایا ہے اور نئے اعداد و شمار جاری کئے ہیں ۔
ان کے مطابق ووہان میں مزید ایسی 1300 اموات سامنے آئیں ہیں جنکو پہلے رپورٹ نہیں کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ووہان میں اموات اعداد و شمار مکمل طور پر تبدیل ہوگئے ہیں اور وہاں کی اموات کے گزشتہ اعداد و شمار اور اب کے اعداد و شمار میں 50% کا اضافہ ہوگیا ہے۔
اس سے قبل ووہان میں 2579 اموات رپورٹ ہوئیں تھیں تاہم اب انکی تعداد بڑھ کر  3869 ہو چکی ہے۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *