Type to search

انٹرٹینمنٹ خبریں قومی میڈیا

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے نکاح سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی حقیقت

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے نکاح سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی حقیقت سے خود حریم شاہ اور مفتی قوی نے پردہ اٹھا دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی آمنے سامنے بیٹھ کر بحث کررہے ہیں اور موضوع ہے حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کا نکاح۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ کافی غصے میں نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو کے آغاز میں حریم شاہ نے اپنی اور مفتی قوی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر سے متعلق بھی بات کی اور کہا میں قسم کھا کر کہتی ہوں نہ مجھے مفتی صاحب سے کبھی ملنے کا اشتیاق ہوا ہے اور نہ ہی کسی کے ذریعے مفتی صاحب سے ملنے کے لیے رابطہ کروایا ہے۔

حریم شاہ نے مزید کہا کہ مفتی صاحب مختلف چینلز پر جا کر میرے خلاف بولتے رہے ہیں کبھی بولتے ہیں میں نے اس کو گلے لگا لیا، کبھی کہتے ہیں میں نے اس سے نکاح کر لیا، کبھی کہتے ہیں میں نے حریم کو چادر پہنا دی۔

حریم شاہ نے کہا کہ مفتی صاحب کو میرے بارے میں اتنی غلط باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔

اس دوران مفتی قوی صاحب نے کہا میں ایک بات کی یہاں تھوڑی سی وضاحت کر دوں کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ میری طرف سے غلط بیانی نہ ہو میں حلفاً کہتا ہوں کہ میں نے کہیں نہیں کہا کہ میں نے حریم شاہ کو گلے لگایا ہے جس پر حریم شاہ نے کہا آپ کا انٹرویو بطور ثبوت موجود ہے میں آپ کو دکھا دوں؟ اور کیا آپ نے ایک اینکر کے شو میں جا کر نہیں کہا کہ میں نے نکاح کیا ہوا ہے جس کے بعد حریم شاہ نے ٹک ٹاک چھوڑ دی ہے۔

جس پر مفتی قوی نے کہا یہ ان اینکر کی بات ہے جن کا ذہن اس طرف گیا ہے کہ شاید مفتی صاحب نے جو شادی یا نکاح کیا ہے وہ حریم شاہ سے کیا ہوا ہے، جس پر حریم شاہ نے کہا میں آپ کی بیٹی کی جگہ ہوں اور بیٹیوں سے لوگ نکاح کرتے ہیں۔

مفتی قوی نے مزید کہا کہ مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ اینکر یہ سوچ رہے ہیں۔ مجھے اینکر نے کہا کہ میں حریم کو کہوں ٹک ٹاک چھوڑ دے جس پر میں نے کہا میں کیوں کہوں گا کہ ٹک ٹاک چھوڑ دو۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *