Type to search

جرم خبریں دہشت گردی ریاستی دہشت گردی

بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ،کراچی پولیس کا افسر گرفتار

بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والا کراچی پولیس کا افسر گرفتار کر لیا گیا۔ 

جیو نیوز نے پولیس حکام  کے حوالے سے بتایا ہے کہ  ایس آئی یو پولیس اور حساس ادارے کی جانب سے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کارروائی کر تے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے کراچی پولیس کے اے ایس آئی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اے ایس آئی شہزاد پرویز شارع فیصل تھانے میں تعینات تھا، ملزم کے قبضے سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ گرفتار پولیس افسر دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث ہے جبکہ یہ ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ایم کیوایم لندن سے وابستہ ہے اور گلستان جوہر کا رہائشی ہے، ملزم کو محمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جا رہی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار اے ایس آئی شہزاد پرویز سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے ڈیڑھ ماہ قبل کراچی کے دو سرکاری اداروں میں کام کرنے والے دو ملازمین بھی بھارتی ایجنسی را کے لئے کام کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *