Type to search

Coronavirus خبریں سیاست معیشت

‘آرمی چیف نہیں چاہتے کہ میں سب کو بتاؤں کہ انہوں نے سٹیشنز پر قلیوں کے لئے بیگ بھیجے’

کرونا وائرس سے جنگ میں اس وقت پوری قوم صف آرا ہے۔ لاک ڈاون سے غریب ترین طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور ان کے لئے دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ یہی معاملہ محکمہ ریلوے میں بھی ہے جہاں ریلوے سروسز مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے ریلوے شٹیشنوں پر موجود قلیوں کو کسی قسم کا کوئی روزگار میسر نہیں ہے۔ اور اس موقع پر پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا احسن اقدام سامنے آیا ہے۔

 

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سما ٹی وی کو اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریلوے کے قلیوں کے لئے 3000 راشن کے بیگز مجھے بھجوائے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ آرمی چیف تو نہیں چاہتے تھے کہ میں کسی کو بتاوں کہ وہ یہ مدد کر رہے ہیں۔ لیکن جس فوج کے سربراہ کو ملک کے سٹیشنوں پر کھڑے قلیوں کی فکر ہے اس کو اور اس فوج کو سلام کرنا چاہئے۔ یاد رہے لاک ڈاون کے اعلان کے بعد سے ملک میں ریلوے سروس مکمل طور پر بند ہیں۔

یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو ہدایت دے رکھی ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کر سول ایڈمنسٹریشن کا ساتھ دیں۔ کچھ عرصہ قبل کور کمانڈر کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ قوم کو کسی صورت بھی کرونا کی وبا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *