Type to search

Coronavirus خبریں صحت

چند روز قبل وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے فیصل ایدھی میں کرونا وائرس کی تصدیق

 ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ اور معروف سماجی کارکن فیصل ایدھی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے

میڈیا  رپورٹس کے مطابق  فیصل ایدھی اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں اور انکا کرونا وائرس مثبت آیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایسے افراد کی فہرست تیار کی جارہی ہے جن سے انہوں نے حالیہ دنوں میں ملاقات کی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکام کے لئے سب سے پریشان کن بات یہ ہے کہ فیصل ایدھی نے کچھ ہی روز قبل وزیر اعظم عمران خان سے کرونا فنڈ میں چیک دینے کے سلسلہ میں  ملاقات کی تھی۔ اور اس حوالے سے اسلام آباد اور خاص طور پر وزیر اعظم ہاؤس کی انتظامیہ میں کھلبلی مچ چکی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے کچھ عملے اور فیصل ایدھی کے اہلخانہ کے بھی کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔ اور اس حوالے سے کلسٹر ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *