Type to search

احتجاج خبریں سیاست

‘چوہدری نثار نے 2014 کے دھرنے میں خفیہ طور پر تحریک انصاف کی مدد کی’

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 2014 کے دھرنے کے دوران مسلم لیگ ن کی حکومت شدید دباؤ کا شکار رہی اور اس دھرنے کے ملکی سیاست پر دور رس نتائج رہے۔ لیکن اس دھرنے کے دوران حکومت کے سب سے اہم وزیر چوہدری ںثار  جو کہ اس وقت ملک کے وزیر داخلہ تھے انکا کردار سب سے منفرد اور مسلم لیگ ن کے حلقوں کے مطابق مشکوک رہا۔

چوہدری نثار دھرنے کے دوران مفاہمت،بردباری اور سمجھداری کی بات کرتے رہے اور شاید یہی وجہ تھی کہ کنٹینر سے بھی اس خواہش کا شدید اظہار ہوتا کہ چوہدری نثار ن لیگ چھوڑ کر کنٹینر پر آ کھڑے ہوں۔ تاہم ایسا نہیں ہوا۔ لیکن اب 2014 کے دھرنے کے حوالے سے ن لیگ کے مرکزی رہنما کی جانب سے نیا انکشاف کیا گیا ہے۔

ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے انکشاف کیا ہے کہ چوہدری نثار نے دھرنے والوں کی مسلسل مدد کی تھی۔ جاوید لطیف نے چوہدری نثار پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے تحریک انصاف کے متشدد کارکنوں کو رہا کیا جنہوں نے پارلیمنٹ اور ٹی وی سٹیشن پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے خفیہ طور پر تحریک انصاف کے بلوائیوں کو ریڈ زون میں داخل ہونے کی اجازت دی۔ وہ ایک منصوبے پر تھے اور نواز شریف کی جی ٹی روڈ ریلی کی مخالفت بھی انکے منصوبے کا حصہ تھی۔ جاوید لطیف نے کہا کہ آج اس شخص کا انجام دیکھا جا سکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ لیگی رہنما نے یہ گفتگو کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر سے بات کرتے ہوئے کی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *