Type to search

خبریں سیاست

آصف علی زرداری کی طبیعت کے بارے میں سوشل میڈیا پر سنگین افواہیں: ترجمان نے تردید کردی

سابق صدر آصف زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے ان کی صحت سے متعلق تازہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انکی صحت سے متعلق سوشل میڈیا کے شوشے غلط ہیں،  جیالوں اور ہمدردوں کی دعاؤں سے سابق صدر کی صحت ٹھیک ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت دشمنوں کے دل میں مرد حر تیر کی طرح چبھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ ان کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر سنگین قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

نیا دور نے ایک ماہ قبل ہی اپنے قارئین کو بتایا تھا کہ پیپلز پارٹی کے قائد، سابق صدر مملکت آصف زرداری کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے جس کے باعث انہوں نے پارٹی کی کمان مکمل طور پر اپنے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کے سپرد کردی ہے جو اب عملاً بلا شرکت غیرے پارٹی چلارہے ہیں ۔ پیپلزپارٹی کی تمام تر پالیسیاں بلاول خود ہی بعض قریبی رہنماؤں کی مشاورت سے تشکیل دے رہے ہیں اور تمام اہم فیصلے تنہا کر رہے ہیں۔

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *