Type to search

Coronavirus خبریں سیاست قومی

کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے ایم این اے کی اسمبلی اجلاس میں طبیعت بگڑ گئی، پولی کلینک ہسپتال منتقل

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم این اے منیر اورکزئی کی طبعیت بگڑ گئی۔ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ حال ہی میں صحتیاب ہوئے ہیں۔

منیر اورکزئی صحتیابی کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے جہاں ان کی اچانک طبعیت بگڑ گئی۔ ڈپٹی سپیکر نے منیر اورکزئی کے لیے فوری ڈاکٹرز کو طلب کیا جب کہ اس دوران کئی ارکان اسمبلی نے ان کو سنبھالا۔ تاہم کچھ دیر بعد منیر اورکزئی کو پولی کلینک منتقل کر دیا گیا۔

منیر اورکزئی وہیل چیئر پر بیٹھ کر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔

خیال رہے کہ اپریل کے آخری ہفتے میں منیر خان اورکزئی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے منیر اوکزئی کے بیٹے اختر منیر نے والد میں کرونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ منیر خان اورکزئی ملاقات کے لیے آئے کسی متاثرہ شخص کی وجہ سے بیمار ہوئے۔

دوران علاج ایم این اے منیر اورکزئی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں وینٹی لیٹر پر بھی رہے تاہم بعدازاں ان کی طبیعت بہتر ہو گئی۔

منیر خان اورکزئی کرم ضلع سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *