Type to search

Coronavirus خبریں

’لاک ڈاؤن کے دوران پاکستانیوں نے عام دنوں سے زیادہ خرچ کیا‘

  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares

وزیراعظم کی جانب سے مسلسل کہا جا رہا  ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستانی عوام کے بھوکے مرنے کا خدشہ ہے کیونکہ معاشی سرگرمیاں معطل ہوچکی ہیں۔ تاہم دوسری جانب گھریلو خرچ کی ایپ ’حساب کتاب‘  نے کرونا وائرس کے بعد کی صورتحال میں  گھروں کے اخراجات کا سروے جاری کردیا ہے جس کے نتائج ایک اور ہی منظر کشی کر رہے ہیں۔  ایپ سروے کے مطابق کرونا کے بعد شہریوں کا سب سے بڑا خرچ 324 فیصد اضافے کے ساتھ خیرات و امداد ہے۔

جب کہ راشن خریداری میں 58 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جب کہ  اس دوران موبائل فون خرچ میں دلچسپ طور پر 22 فیصد کا بڑا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایپ کے مطابق کرونا کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری میں 31 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی تاہم رمضان میں پیٹرولیم خریداری 16فیصد بڑھ گئی۔

جیو نیوز کے مطابق ایپ  نے بتایا کہ سروے سے معلوم ہوا کہ کرونا کے باعث  باہر کھانا کھانے کی عادت بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کے بعد ریسٹورینٹس میں کھانے میں 70 فیصد کمی دیکھی گئی ہے جب کہ رمضان کے دوران باہر کھانے میں مزید 21 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔

 

 

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *