Type to search

Coronavirus خبریں قومی مذہب

مولانا فضل الرحمان کا جمعۃ الوداع، عید اور ختم القرآن کی تقاریب کرانے کا اعلان؛ سعودی مفتی اعظم کی عید کی نماز گھر پر ادا کرنے کی ہدایت

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جمعۃ الوداع، عید الفطر اور ختم القرآن کی تقاریب کرانے کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں موجود جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خاطر حکومتی اقدام کی حمایت کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مدارس کو بند کیا اور جلسے، جلوس ملتوی کیے، ہم نے کرونا وائرس کے پیش نظر اپنے رضاکار حکومت کی خدمت کے لیے پیش کیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ لیکن جب کہ سب کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے تو ہم بھی جمعۃ الوداع، عید اور ختم القرآن کی تقاریب کرائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مساجد میں مکمل احتیاطی تدابیر ہر صورت اختیار کی جائیں، عید پر کارکن اپنے گھروں تک محدود رہیں، کہیں سفر نہ کریں۔

دوسری جانب سعودی مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ عید کی نماز گھر پر ادا کی جاسکتی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں سعودی مفتی اعظم اور سعودی سائنٹیفک اینڈ ریسرچ کونسل کے سربراہ شیخ عبدالعزیز الشیخ نے کہا کہ غیر معمولی حالات میں اور موجودہ عالمی وبا کی صورتحال میں عید کی نماز گھر پر ادا کرنا مناسب عمل ہے۔

انہوں نے کہ کہا کہ عید کی نماز گھر پر ادا کی جاسکتی ہے جب کہ نماز اکیلے اور باجماعت بھی ادا کی جاسکتی ہے۔

سعودی مفتی اعظم نے سعودی شہریوں پر عید کی نماز گھروں پر ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ماحول میں والدین اپنا زیادہ تر وقت گھروں میں اپنے بچوں کے ساتھ ہی گزاریں۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث سعودی عرب می نماز تراویح بھی گھروں پر پڑھنے کی ہدایت کی گئی اور مسجد الحرام میں چند مخصوص افراد کو نماز تراویح کی اجازت دی گئی جب کہ مساجد میں پنجگانہ نماز کی ادائیگی پر بھی پابندی ہے۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *