Type to search

Coronavirus خبریں

پاکستان میں کرونا وائرس سے رکن اسمبلی کی پہلی ہلاکت: تحریک انصاف کی معروف ایم پی اے جاں بحق

پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کرونا وائرس سے انتقال کر گئی ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق سی ای او میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے ایم پی اے شاہین رضا کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شاہین رضا میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ اب تک متعدد اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے لیکن شاہین رضا کرونا وائرس سے انتقال کرنے والی پاکستان کی پہلی رکن اسمبلی ہیں۔

دوسری جانب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں 1932 نئے متاثرین کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 46 افراد کی موت ہو گئی جو کہ پاکستان میں آج تک ہونے والی سب سے زیادہ یومیہ اموات ہیں۔خیبر پختون خوا صوبہ ابھی بھی 345 اموات کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ ملک میں سب سے زیادہ متاثرین سندھ میں ہیں۔ پاکستان میں اب تک کرونا سے 45 ہزار 898 افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 985 افراد جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔

 

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *