Type to search

خبریں قومی کھیل

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے شادی کیوں کی؟ بھارتی ٹینس سٹار نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز شعیب ملک نے اگرچہ ایک دہائی قبل اپریل میں شادی کی تھی، تاہم اب بھی ان کی شادی اور تعلقات کی خبریں پاکستان اور بھارت کی میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔ رواں برس اپریل میں ہی دونوں نے شادی کی دسویں سالگرہ بھی منائی، تاہم اس بار وہ کرونا وائرس کی وجہ سے ایک ساتھ سالگرہ نہیں منا پائے تھے۔

پاکستانی سپورٹس اینکر زینب عباس کو یوٹیوب پر آن لائن انٹرویو دیتے ہوئے شعیب ملک سے محبت اور ان سے شادی کرنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر کو دنیا کا سب سے ان رومانٹک انسان بھی قرار دیا۔

زینب عباس کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کے اور شعیب ملک کے درمیان ابتدائی طور پر تعلقات استوار ہوئے تھے جس کے بعد ہی ان کا تعلق رشتے میں بدلا۔

بھارتی ٹینس سٹار نے شعیب ملک کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دل کے صاف اور سچے ہیں، انہوں نے ان سے کوئی بات نہیں چھپائی اور انہیں صاف صاف کہا کہ اگر وہ ان سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو وہ اس حوالے سے ان کے اہلخانہ سے بھی بات کریں گے۔

انٹرویو کے دوران ثانیہ مرزا نے بتایا کہ بس شعیب ملک کی سچائی سے ہی ان کا پیار اور تعلقات رشتے میں بدل گئے اور انہوں نے شادی کر لی۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *