Type to search

Coronavirus خبریں قومی میڈیا

اے آر وائی نیوز کی اینکر پرسن ماریہ میمن کرونا وائرس کا شکار

پاکستان میں ہر گزرتے دن کیساتھ کرونا وائرس تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے۔ اسی باعث کئی معروف شخصیات اور صحافی بھی کرونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کئی صحافی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

اب نجی نیوز چینل اے آر وائی کی خاتون اینکر ماریہ میمن میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، ان کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کیا گیا پیغام سامنے آیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ علامات ظاہر ہونے پر فوری کرونا وائرس ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا، اب ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی ہے، جو مثبت ہے۔

ماریہ میمن نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان میں کرونا وائرس کی کچھ علامات ظاہر ہوئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے اپنا کرونا ٹیسٹ کروایا۔ اب ہفتے کے روز انہیں ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہوئی ہے، جس کے مطابق وہ کرونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔

ماریہ میمن کا کہنا ہے کہ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

ماریہ میمن کا مزید کہنا ہے کہ لوگوں کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ میں علامات ظاہر ہوں تو فوری ٹیسٹ کروائیں۔ اگر تشخیص ہو تو خود کو قرنطینہ کر لیں اور لوگوں کو اپنی بیماری سے متعلق ضرور آگاہ کریں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *