Type to search

Coronavirus خبریں

پاکستان میں کرونا وائرس کے مقامی منتقلی کے کیسز میں ہوشربا اضافہ

 

پاکستان میں اس وقت کرونا وائرس کی ہولناکیاں اپنے عروج کو پہنچ چکی ہیں اور اس وقت کیسز کی تعداد چین سے زیادہ ہو چکی ہے۔ لیکن سب سے پریشان کن امر یہ ہے کہ پاکستان میں مقامی منتقلی کی شرح شاید دنیا میں بلند ترین شرح میں سے ایک ہے۔ فروری اور مارچ میں پاکستان میں ایران سے آنے والے زائرین، عمرہ سے لوٹنے والے زائرین، عمومی بیرون ملک سے آنے والے افراد اور تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شریک افراد سے ملک میں وائرس کا پھیلاؤ ہوا تھا۔

مگر  بی بی سی کے مطابق بعد میں مقامی منتقلی کی وجہ سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا اور اپریل ختم ہونے تک 84 فیصد اور مئی کے اختتام پر 92 فیصد یعنی تقریباً 67 ہزار متاثرین مقامی منتقلی کے تھے۔

 

مجموعی طور پر پاکستان کے کل متاثرین میں سے 61 فیصد سے زیادہ وہ افراد تھے جن کی عمر 50 سال سے کم تھی تاہم ہلاک ہونے والوں میں سے 79 فیصد افراد کی عمر 50 برس سے زیادہ تھی اور متاثرین اور اموات، دونوں میں ہی اکثریت مردوں کی تھی۔

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *